
14 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک کے کئی شہروں میں ابر رحمت ہوئی، صبح سویرے بوندا باندی کے باعث شہر لاہور کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔
لاہور میں دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری ہے، خوشگوار ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر لاہور میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی، مری میں بھی بادل برسے۔ پنجاب میں منڈی بہاؤالدین، چکوال، اٹک، گجرات اور جہلم میں بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بادل برسے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔