شہرکی خبریں
بانی پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز: جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفی
13 Mar 2025

13 Mar 2025
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔
ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی "دنیا نیوز" نے حاصل کر لی، جس میں عمران کشور نے کہا کہ میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
استعفیٰ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں۔
متن میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔