
13 Mar 2025
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے آؤٹ آف سکول چلڈرن کو سکولوں میں لانے کے لئے بڑے پلان کا دعویٰ کر دیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پچاس لاکھ بچوں کو سکولوں میں لائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن تیس لاکھ بچوں کے سکولوں میں داخلے کروائے گا، بیس لاکھ بچے محکمہ غیر رسمی تعلیم سکولوں میں لائے گا۔
پانچ سال میں ایک کروڑ بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا، تین ادارے مل کر اس منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اداروں کو ٹاسک سونپ دئیے۔
رواں سال جنرل داخلہ مہم کے دوران سرکاری سکولوں میں 20 لاکھ بچے لانے ہیں جو ایک الگ ہدف ہے۔