اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے

10 Mar 2025
10 Mar 2025

(لاہور نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، مشترکہ اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس کا واحد ایجنڈا صدر مملکت کا خطاب ہو گا اور اس کے علاوہ کوئی دیگر کارروائی نہیں کی جائے گی، صدر مملکت کے خطاب کے اختتام پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔

صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہو جائے گا، مشترکہ اجلاس میں آصف علی زرداری حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کرنے کے ساتھ تجاویز بھی دیں گے۔

صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں مدعو ہیں.

اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں، اعلیٰ بیوروکریسی اور آئینی اداروں کے سربراہان کو بھی دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے