اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب، 8 بل منظور ہوں گے

09 Mar 2025
09 Mar 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11:00 بجے ہو گا، اجلاس میں کمیٹیوں کے تجویز کردہ 8 بل منظور کروائے جائیں گے۔

اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا، ارکان اسمبلی توجہ کے نوٹس اجلاس میں پیش کریں گے، کال توجہ کے نوٹسز، جو علیحدہ فہرست میں درج ہوں گے، پوچھے جائیں گے اور زبانی جوابات دیے جائیں گے۔

اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025، پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2025، دی پنجاب ویگرنسی (ترمیمی) بل 2025، پنجاب کھال پنچایت (منسوخ) بل 2025 منظور کروایا جائے گا۔

اسی طرح نوٹریز (ترمیمی) بل 2025، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل، پنجاب فارنسک سائنس اتھارٹی بل 2025، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025 بھی منظوری کیلئے پیش ہو گا۔

علاوہ ازیں ‏خواتین کو بااختیار بنانے پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا، امن و امان پر عام بحث، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے رولز آف پروسیجر کے رول 113 (اے) کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے