اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

09 Mar 2025
09 Mar 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات ہوئی۔

گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی خاطر ایک پیج پر بیٹھنا ہو گا، سردار تنویر الیاس ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنے تو آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں یکساں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں سیاسی اختلاف تو ٹھیک ہے مگر ذاتی نہیں ہونا چاہئے۔

پیپلزپارٹی نے پاکستان اور جمہوریت کی خاطر اپنے ووٹوں کی قربانیاں دیں،ایک سیاسی جماعت کا سیاسی مقاصد کے لئے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنا قابل افسوس ہے، پاک فوج کے جوان روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ملک کی خاطر شہید ہونے والوں کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے