اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم

09 Mar 2025
09 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر و دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ورکرز کو کم از کم 37 ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرلیا اور صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دے دیا، لاہوراور راولپنڈی ،اسلام آباد میں پری سکیننگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے ،مریم نوازویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفرکیا جائے گا۔

اجلاس میں لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈز کا رحمت اللعالمینؐ کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ ہواجبکہ رحیم یار خان میں 50 بیڈز کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبرلاز میں ترامیم کی بھی ہدایت کی۔

دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے، پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ مزدور کی اجرت،علاج معالجہ،بہترروزگار اوراپنی چھت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے