اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سالہ کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے

08 Mar 2025
08 Mar 2025

(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کارکردگی سے ایک سال میں پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے۔

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر پنجاب کے 36 اضلاع میں سروے کرایا، شہری اور دیہی علاقوں کے عوام سے 3 سے 18 فروری کے دوران رائے لی گئی ۔سروے میں عوام کی اکثریت نے رائے دی کہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایک سال کی کارکردگی آؤٹ سٹینڈنگ ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو اچھا قرار دیا جبکہ ان دونوں شعبوں میں 68 فیصد عوام کی رائے تھی کہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو بہت اچھی ہے۔

سروے کے دوران روزگار کی فراہمی کیلئے پنجاب کے 63 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو "خراب" یا "بہت خراب" کہا جبکہ پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے میں ایک سال کے دوران حکومتی کارکردگی کا معیار بہتر ہوا۔

پنجاب کے 17 فیصد شہریوں کے مطابق حکومت کی کارکردگی خراب ہوئی 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو موثر انداز میں حل کیا گیا ، پنجاب کے 60 فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز شریف نے کارکردگی میں دیگر تین صوبوں کے وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سروے کے مطابق 53 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ بنیں تو کارکردگی اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہوا،عوام نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ستھرا پنجاب کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے سب سے بہترین کام قرار دیا۔

سروے کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فیصد، صحت میں 14، سٹرکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں 11 اور ستھرا پنجاب میں 11 فیصد بہتری آئی ، روزگار اور صحت کے شعبے پر 13 فیصد جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے 12 فیصد شہریوں نے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے