پنجاب گورنمنٹ
پنجاب کی 62 فیصد عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو آؤٹ سٹینڈنگ قرار دیا
08 Mar 2025

08 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی پرفارمنس پر سروے رپورٹ جاری کر دی گئی۔
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سروے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 62 فیصد عوام نے مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی کو آؤٹ سٹینڈنگ قرار دے دیا، 73 اور 68 فیصد عوام نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو بہت اچھا کہا، 57 فیصد شہریوں کے نزدیک ایک سال کے دوران پنجاب میں گورننس کا معیار بہتر ہوا۔
سروے رپورٹ کے مطابق 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو موثر انداز میں حل کیا گیا، 60 فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز نے کارکردگی میں دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا، پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں 15 اور صحت میں 14 فیصد بہتری آئی۔