اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(ویب ڈیسک) چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے انٹرن شپ کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر  نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب خواہاں ہیں کہ نوجوان نسل کو ہر میدان میں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔

انہوں نے کہا پنجاب کی 65 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو آگے لا کر ہی ترقی کی میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے، پہلے فیز میں چھ ہزار نوجوانوں کو وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیرکھیل پنجاب نے کہا اگلے فیز میں تعداد 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار تک لائیں گے، چھ ماہ کی انٹرن شپ کو ایک سال پر لا رہے ہیں، اگلے فیز میں وظیفہ کو 60 ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔

تقریب میں انٹرن شپ حاصل کرنیوالے نوجوانوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے