اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: کیوی کپتان نے بھی بھارت کو ملے فائدے پر آواز اٹھا دی

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ملے فائدے پر آواز اٹھا دی۔

پاکستان سے دبئی پہنچنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں، اسے دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے، ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ رنز کریں گے۔

مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ ابھی ہم رنز کر کے آ رہے ہیں، امید ہے کہ سلسلہ جاری رہے گا، اس ٹورنامنٹ میں عام تاثر یہی ہے کہ ٹیموں کا آنا جانا زیادہ رہا، یہ سب چیلنج کا حصہ ہے، ہم پاکستان اور دبئی میں کھیلے، میرے خیال میں ان دنوں کھلاڑی صورت حال کو سمجھتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ جب تک آپ میچ کے لیے تیار ہوں تو سب اچھا رہتا ہے، لاہور میں سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف مقابلہ اچھا رہا، کھلاڑیوں نے مضبوط ٹیم کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے میں اچھا کھیل پیش کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فائنل کا میچ بہت مختلف ہوتا ہے، یہ کھلاڑیوں کو بھی علم ہے، بھارت کے خلاف گروپ میچ کے مقابلے میں زیادہ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے