اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی، روہت شرما نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

05 Mar 2025
05 Mar 2025

(لاہور نیوز) بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی کے بعد اہم اعزاز حاصل کر لیا۔

اس شاندار فتح کے بعد روہت شرما دنیا کے پہلے کپتان بن گئے جنہوں نے اپنی ٹیم کو چاروں بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس (ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی) کے فائنل میں پہنچایا۔روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور پھر ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، دونوں میں اسے آسٹریلیا نے شکست دی۔

تاہم روہت کی کپتانی میں بھارت 2024 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا اور وہ پھر جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بنا۔اب روہت کی کپتانی میں بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی پہنچ گیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا روہت شرما کی قیادت میں بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل بھی جیت پاتا ہے یا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے