پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ہاسٹل ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبہ منشیات کا استعمال، اسلحہ اور ہراسگی میں ملوث طلبہ کی سزائیں سخت کر دی گئیں، پنجاب یونیورسٹی نے جرمانے کی رقم 20 ہزار تک بڑھا دی۔
ہاسٹل الاٹمنٹ کینسل کرنے کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل معطلی بھی شامل ہے، اس ضمن میں پنجاب یونیورسٹی کا پالیسی کے مطابق نیا ہاسٹل ڈسپلنری فارم تیار کر لیا گیا جس کے تحت کارروائیاں ہاسٹل میں ہڑتال، لڑائی جھگڑے کرنیوالوں کیخلاف ہوں گی۔
ہاسٹل افسران و ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں، ہاسٹلز ایریاز ،کیمروں و دیگر املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائیاں ہونگی۔
سوشل میڈیا کا غیرقانونی استعمال، غیرقانونی، الاٹیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی، یونیورسٹی انتظامیہ نے نئی پالیسی سے متعلق پرفارمے تمام ہاسٹلز میں آویزاں کر دیئے۔