
28 Feb 2025
(لاہور نیوز) نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے آخری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
پنجاب کے 32 نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کی آخری سلیکشن لسٹ جاری کی گئی، پانچویں سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 209 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی، ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں صفر عشاریہ 6 فیصد کمی کی گئی۔
العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91 فیصد سے زائد رہا، یو ایچ ایس نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔