
28 Feb 2025
(لاہور نیوز) سکولوں میں جعلی بوگس داخلوں کا انکشاف ہو گیا۔
پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی (پیما) کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں میں جعلی داخلوں کیلئے فنڈز حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف سکولوں میں کاغذوں میں داخلے کرکے فنڈز حاصل کئے گئے، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن میں بوگس داخلے پکڑے گئے، پیما اتھارٹی نے سکولوں کے ساتھ معاہدے کینسل کر دیئے۔
پنجاب ٹیچر یونین کا کہنا ہے کئی ماہ سے بوگس داخلوں پر فنڈز حاصل کئے جا رہے تھے، پیما کے زیر اہتمام 43 سو سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے، آؤٹ سورس کئے گئے تمام سکولوں میں داخلوں کا آڈٹ کیا جائے۔