اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاست میں عدم برداشت کی صورتحال درست نہیں: راجہ پرویز اشرف

19 Feb 2025
19 Feb 2025

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں عدم برداشت کی صورتحال درست نہیں، جمہوری عمل میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی کارکردگی سے ہم خوفزدہ نہیں، مریم نواز اچھا کام کرے گی تو ہم تعریف کریں گے، ہم ان کے اتحادی ہیں، سیاست میں چھوٹی بڑی باتیں چلتی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھٹو کیس میں عدالتی فیصلہ کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے، 45 سال بعد اگر بھٹو کو انصاف مل رہا ہے تو اس سے تاریخ درست ہوگی، اس میں توسیع ہوگی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھٹو کا پورا خاندان شہید کر دیا گیا، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج پاکستان بہت آگے بڑھ چکا ہوتا، بانی پی ٹی آئی اداروں کو خطوط لکھنے کی بجائے مثبت جمہوری انداز اپنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک بہت بڑا خوفناک المیہ ہے جس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، اللہ کرے ہم جلد دہشت گردی سے جان چھڑوا لیں، پاکستانی فوج اور سویلین نے دہشت گردی کیخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی قربانی دے کر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، دہشت گردی ایک چیلنج ہے، ہمیں صرف ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے