اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تاج نیوزی لینڈ کے سر سج گیا، فائنل میں پاکستان کو شکست

14 Feb 2025
14 Feb 2025

(لاہور نیوز)(لاہور نیوز) سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تاج نیوزی لینڈ کے سر سج گیا، کیویز نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی، بلیک کیپس نے 243 رنزکا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

رضوان اور سلمان نے ایک بار پھر بہترین پارٹنرشپ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے مجموعی سکور میں 88 رنز کا اضافہ کیا، تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی سکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے، پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے 4، بریس ویل اور سینٹنر 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسرے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی، ول ینگ 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔

اس کے بعد کین ولیمسن اور کونوے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم 76 کے مجموعی سکور پر ولیمسن 34 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، بعد ازاں کونوے بھی 48 رنز بناکر یویلین لوٹ گئے۔

مچل اور لیتھم نے بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ٹام لیتھم کو دو اوورز میں دو چانس ملے۔

ابرار نے ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین لیتھم کا کیچ نہ کرسکے، مچل اور لیتھم بالترتیب 57 اور 56 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرتےہوئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فتح کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

پاکستان کے نسیم شاہ نے 2، شاہین، ابرار اور سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے