13 Feb 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب کے 42 ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان 10 مارچ سے لیا جائیگا۔
امتحان میں 65 لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کریں گے، امتحانات کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔
نتائج مارچ کے آخری ہفتے میں جاری کئے جائیں گے جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔
امتحانات کے انعقاد کیلئے پرپوزل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔
