اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ویڈیو لیک کیس: ٹک ٹاکر امشا رحمان نے ملزم کو مشروط معافی دے دی

06 Feb 2025
06 Feb 2025

(لاہورنیوز) ٹک ٹاکر امشا رحمان نے مبینہ ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم کو مشروط معافی دے دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر امشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدنان رسول لاڑک نے کی، خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم عبدالعزیز کو مشروط معافی دے دی۔

ٹک ٹاکر امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے ،ہم ملزم کو معاف کرتے ہیں اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ اگر ملزم اپنے جرم پر شرمندہ ہو تو اس بات کو حکم نامے میں بھی لکھ دیا جائے۔

واضح رہے کہ امشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کیس میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے گرفتارکیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے