اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت فرنچائزز پر منحصر ہے: راجیو شکلا

06 Feb 2025
06 Feb 2025

(ویب ڈیسک) بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت فرنچائزز پر منحصر ہے۔

حال ہی میں راجیو شکلا ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت اور پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات کی۔

پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں عدم شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو ہم نے آئی پی ایل میں شامل کیا، البتہ جہاں تک کھلاڑیوں کا تعلق ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کرتیں اور ہم بھی انہیں نیلامی کی فہرست میں شامل نہیں کرتے، کچھ فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتی ہیں لیکن مجموعی طور پر ان کو شامل کرنے کے حوالے سے حالات مشکل نظر آ رہے ہیں۔

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نائب صدر بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ہے، فی الحال نیوٹرل وینیو پر بھی دو طرفہ سیریز کرانے کی اجازت نہیں ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے