اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(لاہور نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی، مریم نواز شریف اور شرکاء  نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی۔

تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پیکچر وال کی نمائش اور لبرٹی چوک میں دیوار شہداء اور حریت کشمیر کے بل بورڈ بھی نصب کئے گئے تھے۔

علاوہ ازیں کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی، لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے