05 Feb 2025
(لاہور نیوز) ڈی ایچ اے فیز 5 میں گیس پائپ لائن کی کھدائی کرتے ہوئے دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، ریسکیو کے مطابق کرنٹ لگنے سے دونوں مزدور جاں بحق ہو گئے۔
لاشوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
