اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوجی جوان اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں: وزیر اعظم

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ آزالہ کر رہے ہیں، امید ہے ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔

کوئٹہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ آئی ہے، قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

انہوں  نے قلات آپریشن کے دوران 23 خوارج جہنم واصل ہوئے، 18 جوانوں  نے جام شہادت نوش کیا، افواج کے جوان اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ہسپتال سے ہو کر آیا ہوں، زخمی جوانوں کے حوصلے بلند تھے، زخمی جوانوں کا کہنا تھا جان کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑتا تو کرتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپہ سالارکی لیڈرشپ میں سکیورٹی ادارے فرض کی ادائیگی کر رہے ہیں، پورا ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا، آج قوم کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے، اتفاق اور اتحاد کے ساتھ چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے، سیاست بھی ہوگی اور پھر سیاسی میدان بھی سجیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم کے سپوت اپنے خون سےماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہےہیں، میں ماضی میں نہیں جانا چاہتا ،یہ تفرقہ اور سیاست کا وقت نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے