اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نیلم منیر شادی کے بعد بھی شوبز کا حصہ رہیں گی؟اداکارہ نے سوشل میڈیا پرواضح پیغام دے دیا

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد دوبارہ شوبز میں کام جاری رکھنے کا پیغام جاری کردیا۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارکباد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی،تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئی ہوں اور اب کام کرنے کیلیے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی ہے اور وہ دوبارہ کام کر کے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔

نیلم منیر نے اپنے مداحوں، رشتے داروں، عزیزوں کے ساتھ انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز کا بھی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور افسر کام کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے