معمر رانا کی سوشل میڈیا پر زیر گردش لڑکھڑانے کی ویڈیو پر اداکارہ میرا نے لب کشائی کردی
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے معمر رانا کی لڑکھڑانے کی ویڈیو پر فکر مند ہونے کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ میرا نے معمر رانا کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے، معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن وہ شاید غلط ہاتھوں میں ہیں، جس پر انہیں تشویش ہے اور وہ انکے لئے بہت فکر مند ہیں۔
میرا نے امید ظاہر کی کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ دیکھنے ضرور جائیں گے، جو اس وقت سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے اور اپنا توازن کھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔
