کیا خلیل الرحمان نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی ہے؟معروف رائٹر نےحقیقت بیان کردی
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف رائٹرخلیل الرحمان قمر نے اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے اپنی شادی کا اعلانیہ تذکرہ کردیا۔
خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی مطلقہ سے اپنی شادی کا انکشاف ایک پوڈکاسٹ شو کے دوران کیا ،میزبان نے خلیل الرحمان قمر سے ان کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ سوال پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ایک عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے مرد کے پاس چلی جاتی ہے، لیکن آپ کے ایک ڈرامے کے اداکار (فیصل قریشی) کی اہلیہ نے بھی انہیں چھوڑ کر آپ سے شادی کرلی، کیا آپ کا ڈرامہ آپ کی اپنی زندگی کی کہانی سے متاثر تھا؟
اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ان کی زندگی سے بالکل متاثر نہیں تھا، لیکن جب یہ ڈرامہ نشر ہو رہا تھا تو لوگوں نے ایسی باتیں ضرور کیں۔انہوں نے فیصل قریشی کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی فیصل کو شوبز میں متعارف کرایا تھا۔ خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں اور انہوں نے آڈیشن میں انہیں حیران کردیا تھا۔
خلیل الرحمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی ہےلیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیصل کی طلاق کی وجہ وہ نہیں تھے۔خلیل کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی اور ان کی پہلی بیوی کے درمیان طلاق ہونی ہی تھی اور انہوں نے خود فیصل اور ان کی والدہ کو اس معاملے پر سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی۔
