اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شام ادریس کے ڈکی بھائی پر چھوٹے یوٹیوبرز تشدد کے الزمات،ثبوت بھی سامنے لے آئے

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر شام ادریس نے اپنے پرانے حریف ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے اور چند ثبوت بھی سامنے لے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان گزشتہ 7 سال سے جھگڑا ہے جس کا آغاز ڈکی بھائی کی جانب سے ہوا تھا۔ڈکی بھائی نے شام ادریس کی ڈیلی وی لاگنگ پر تنقید کرتے ہوئے شادی اور دیگر چیزوں پر بات کی جس کے بعد دونوں کے درمیان کھل کر کشیدگی ہوئی۔

 

اب شام ادریس نے 7 سال کی خاموشی توڑتے ہوئے ڈکی بھائی پر ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کیے اور ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کرتے ہوئےویڈیو شیئرکردی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے کے پیچھے اُن کا ہی ہاتھ تھا جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ویڈیو کانٹینٹ تھا۔ 

شام ادریس نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ 7 سال پہلے جو چیز مجھے سمجھ آگئی تھی وہ اب آپ سب کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، ڈکی نے چھوٹے یوٹیوبرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے اس ویڈیو میں چند لوگوں کو شامل کیا جنہوں نے یوٹیوبر ڈکی بھائی پر تشدد سمیت دیگر الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ڈکی نے انہیں ڈرایا اور دھمکایا جبکہ مقدمہ درج کرنے، گھر سے اٹھوا کر تشدد کرنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے