اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کو شیر کا بچہ رکھنے پر ایک سال کی سزا

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر کا بچہ رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔

عدالت نے رجب بٹ کو الزام ثابت ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ رجب بٹ ایک سال تک ہر ماہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ پر وی لاگز بنا کر اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کریں گے، ان وی لاگز میں جانوروں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گفتگو ہو گی۔

عدالت نے مزید کہا کہ رجب بٹ کے وی لاگز ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں پروبیشن آفیسر کی اجازت کے بعد سوشل میڈیا پر اپلوڈ کئے جائیں گے۔

عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو بھی ہدایت کی کہ رجب بٹ کو جانوروں کے تحفظ کے بارے میں مواد فراہم کیا جائے۔

عدالت نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ اگر پروبیشن آفیسر رجب بٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے تو وہ حاضری کے پابند ہوں گے اور فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے