اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان کے نامور مصوّر اور خطاط شاکر علی کی آج 50ویں برسی

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے نامور مصوّر اور خطاط شاکر علی کی آج 50 ویں برسی ہے، انہیں پاکستان میں تجریدی مصوّری اور خطاطی کا بانی کہا جاتا ہے۔

شاکر علی 6 مارچ 1914ء کو رام پور برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے، مصوّری کی ابتدائی تعلیم جے جے سکول آف آرٹس بمبئی سے حاصل کی، برطانیہ سے فن مصوّری کا تین سالہ کورس مکمل کیا، وہ کچھ عرصہ فرانس کے ممتاز مصوّر آندرے لاہوتے کے زیرِ تربیت بھی رہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔

1951ء میں پاکستان آنے کے بعد شاکر علی لاہور کے میو سکول آف آرٹس سے وابستہ ہو گئے جسے آج نیشنل کالج آف آرٹس کہا جاتا ہے، 1961ء میں وہ این سی اے کے پرنسپل مقرر ہوئے اور 1973ء تک اسی عہدے پر فائز رہے۔

شاکر علی نے آیاتِ قرآنی کو تجریدی انداز میں کینوس پر اتارا جس کے بعد حنیف رامے، صادقین، آفتاب احمد، گل جی نے بھی تجریدی انداز کو اپنایا اور اس فن کو بامِ عروج تک پہنچایا۔

حکومتِ پاکستان نے شاکر علی کو 1962ء میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا جبکہ 1971ء میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

شاکر علی 27 جنوری 1975ء کو انتقال کر گئے، وہ لاہور کے گارڈن ٹاؤن قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے