اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی، تشدد برداشت نہیں کر پائی: جگن کاظم

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(لاہور نیوز) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے محبت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے سابق شوہر سے بے پناہ پیار تھا مگر میں تشدد نہیں برداشت کر سکی۔

حال ہی میں اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے دنیا ٹی وی کے نائٹ شو "مذاق رات" میں بطور مہمان شرکت کی، میزبان عمران اشرف کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالوں کے دوران اداکارہ نے پہلی محبت پر بھی بات کی۔

جگن کاظم نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیار ہوتا ہی یک طرفہ ہے۔

اداکارہ نے ماں اور بچے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محبت یک طرفہ ہوتی ہے اور بچے کے پیدائش سے ہی ماں کو اپنے بچے سے یک طرفہ محبت ہو جاتی ہے، اولاد اگر نافرمان بھی نکلے تو ماں اپنی اولاد سے محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔

شو کے دوران جگن کاظم نے کہا کہ اپنے بیٹے حمزہ کے والد اور سابق شوہر سے بہت پیار تھا مگر میں تشدد اور بے عزتی برداشت نہیں کر پائی اور کرنا بھی نہیں چاہیے تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ محبت اور تعلق میں تشدد برداشت کرتے ہیں، یہ ان کا طریقہ ہوتا ہے مگر مجھ سے محبت میں بے عزتی برداشت نہیں ہوئی، میں نے بہت محبت کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے