25 Jan 2025
(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی، علی امتیاز وڑائچ، محمد مصطفیٰ وقار، ولی خان، شیروز خان اور محمد عمر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے علی امتیاز وڑائچ کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی جبکہ دیگر ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کی گئی۔
علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
