اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے: محسن نقوی

20 Jan 2025
20 Jan 2025

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

وزیر داخلہ  نے بروقت آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے خارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور قیام امن میں ان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے