
(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام 2024 کے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔
اس پروگرام کا مقصد ٹیچرز بننے کے خواہشمند نوجوانوں کو ٹیچنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے، پروگرام کے تحت سکول ٹیچر انٹرنٹس کو پنجاب کے مختلف پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا، امیدواروں کے پاس متعلقہ مضمون میں ایم اے، بی ایس آنرز کی ڈگری ہونی چاہئے، عمر کی حد 21 سے 45 سال تک ہو گی۔
پروگرام کے مطابق امیدواروں میں تدریسی تجربے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی، کامیاب امیدواروں کی فہرست پورٹل اور سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی، سکول کے پرنسپل منتخب امیدواروں کو تین دن کے اندر ملازمت کا خط جاری کریں گے، منتخب ہونے والے امیدواروں کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی۔
پرائمری لیول کے لئے ماہانہ وظیفہ 38 ہزار روپے ہو گا، ایلیمنٹری لیول کے لئے 40 ہزار روپے اور ہائی و ہائر سیکنڈری لیول کے لئے 45 ہزار روپے ہو گا، مدت 9 ماہ ہو گی جس میں موسم گرما کی تعطیلات شامل نہیں ہوں گی۔
وظیفہ پورے پروگرام کی مدت کے دوران ادا کیا جائے گا، انٹرن شپ کا معاہدہ غیر منتقل ہو گا اور انھیں مستقل نہیں کیا جا سکے گا، انٹرن شپ مکمل ہونے پر منتخب اساتذہ کو صرف سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔