
(لاہور نیوز) صوبائی محکموں میں خالی آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
پی پی ایس سی نے 6 محکموں کے تحریری، 5 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا، تحریری امتحان میں پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ کی 102 آسامیوں کیلئے 502 امیدوار کامیاب ہو سکے، زراعت میں ایگریکلچر آفیسر کی 13 آسامیوں کیلئے 55 امیدوار کامیاب ہوئے، ایف ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر(انجینئرنگ)کی 2 سیٹوں کے لئے 10 امیدوار کامیاب ہوئے۔
ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر(انجینئر نگ/الیکٹریکل) کی ایک آسامی کیلئے 5 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی، ایری گیشن میں سب انجینئر (مکینیکل ) کی7 آسامیوں کیلئے 18 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی، ان امیدواروں کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔
پی پی ایس سی نے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے جس میں ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول انسپکٹر (بہالپور ) کیلئے 9 امیدوار کامیاب ہوئے، چیف منسٹر آفس میں پروٹوکول اسسٹنٹ کیلئے 3 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔