(لاہور نیوز) پیٹرن انچیف یو بی جی فیڈریشن چیمبر ایس ایم تنویر کی والدہ کی نمازجنازہ گرینڈ جامعہ مسجد لیک سٹی میں ادا کر دی گئی۔
مرحومہ کی نمازجنازہ کی امامت ان کے بیٹے سابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے کرائی، نمازجنازہ میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر، پیٹرن انچیف پیاف میاں سہیل نثار، چیئرمین فاؤنڈرز گروپ و سابق صدر لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمان ، چیئرمین پیاف پائینر پروگریسو الائنس میاں انجم نثار اور چیئرمین پی بی جی لاہور چیمبر علی ہسام اصغر شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ نماز جنازہ میں سابق صدور لاہور چیمبر الماس حیدر، شاہد حسین شیخ، شہزاد علی ملک، شیخ محمد آصف، ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز، سابق ریجنل چیئرمین رحمان عزیز چن، منظور ملک، عبدالراؤف مختار، سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم، سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر امجد علی جاوا، سابق نائب صدر محمود غزنوی، چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ محمد امجد چوہدری، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر تنویر احمد شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز الرحمان چن بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر سابق صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ سمیت سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی اور موحومہ کے بیٹوں سے تعزیت کی۔