اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹیکسی کے کرائے پر تنازع، غیرملکی خاتون کو بحفاظت ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا

16 Jan 2025
16 Jan 2025

(لاہور نیوز) ٹیکسی کے کرائے سے متعلق تنازع کے معاملے پر پولیس نے غیر ملکی خاتون کو بحفاظت ایئرپورٹ پہنچا دیا۔

 ترجمان سیف سٹیز کے مطابق فیروزپور روڈ پر غیرملکی خاتون نے شہری سے ٹیکسی کے کرائے پر تنازع بارے 15 پر کال کی، خاتون ٹیکسی پر ایئرپورٹ جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی،  کرائے کے تنازع پر ڈرائیور نے غیرملکی خاتون سے بدتمیزی کی تو خاتون نے فوری 15 پر کال کر دی۔

ترجمان نے بتایا کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری معاملے کو حل کروا دیا، پولیس نے غیرملکی خاتون کو بحفاظت ایئرپورٹ بھی پہنچایا، خاتون نے پنجاب پولیس کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے پنجاب ایمرجنسی 15 سسٹم کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنا ہے، خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے