
20 Dec 2024
(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موچی پورہ میں کنفیکشنری یونٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قصوری میتھی اور بچوں کی پسندیدہ گولیاں ٹافیاں تیار کرنے والوں کیخلاف آپریشن کیا، فیروزپور روڈ اور موچی پورہ میں موجود یونٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے مصالحہ یونٹ میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی پائی گئی، خشک میتھی کو زمین پر بغیر ڈھانپے رکھا گیا، زنگ آلود مشینوں میں گولیاں ٹافیاں تیار کرنے پر یونٹ کو جرمانہ کیا گیا۔