اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں کیسی ہونگی، تصاویر جاری

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں کیسی ہونگی، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے تصاویر جاری کر دیں۔

پہلے مرحلے میں لاہور میں 27 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر چلتی نظرآئیں گی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے تمام الیکٹرک بسیں آرام دہ سفری تقاضوں کو پورا کرتی ہیں، الیکٹرک بسوں کے ساتھ ساتھ گرین بس ڈپوز پر بھی کام جاری ہے، الیکٹرک بسوں کی وجہ سے سموگ تدارک میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نئی انرجی وہیکل پالیسی متعارف کرانے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے، پالیسی کے تحت پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کرائی جائیں گی، پاکستان میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سے سالانہ 200 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوتا ہے، بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ماحول اور انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles