اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب یونیورسٹی میں جاں بحق ہونیوالے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونیوالے طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد رانا اختر کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں مقتول کے دو دوست حذیفہ اور دلاور کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں مقتول کے والد نے مؤقف اپنایا کہ دونوں ملزمان  نے میرے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزمان نے بیٹے کو گاڑی میں بیٹھے گولیاں ماریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم رانا عمار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق دلاور، حذیفہ اور عمار تین دوست گاڑی کے اندر موجود تھے، دلاور گاڑی چلا رہا تھا جبکہ عمار دوسری فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا، حذیفہ نامی طالب علم گاڑی کی پچھلی سیٹ پر جبکہ اسلحہ حذیفہ کے پاس تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گاڑی کے اندر ہی فائرنگ سے گولی عمار کو لگی جس سے وہ زخمی ہوا اور ہسپتال میں چل بسا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد حذیفہ موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دلاور عمار کو لیکر ہسپتال پہنچا، پولیس نے دلاور کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی اچانک چلی یا کسی تنازع کے باعث فائرنگ کی گئی اس پہلو پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے