اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس طلب

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس آج طلب کر لئے گئے۔

جوڈیشل کمیشن کے ایک اجلاس میں سندھ اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز تقرری کا معاملہ زیر غور آئے گا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ججز تقرریوں کیلئے 13 ناموں پر غور کیا جائے گا جبکہ پشاور ہائیکورٹ کیلئے تین ایڈیشنل سیشن ججز اور 6 وکلا کے نام زیر غور آئیں گے۔

دوسرے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور کیا جائے گا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل، ممبر پاکستان بار اختر حسین، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب، خاتون ممبر روشن خورشید، اپوزیشن سے سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی خان شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کیلئے گزشتہ روز دو خطوط سامنے آئے تھے، جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ایک خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دوسرا خط جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خطوط میں رولز بنائے بغیر ججز تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے