اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری اپنے دامادوں پر بھڑک اٹھیں،اداکارہ کا بیٹیوں کی خاطر گھر دینے کا انکشاف

02 Dec 2024
02 Dec 2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بیٹیوں کی خاطر دامادوں کو گھر دینے کا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ والدین بیٹیوں کو بڑے ارمانوں کے ساتھ رخصت کرتے ہیں، لیکن بعض افراد ان کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتے۔بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی خاطر دامادوں کو گھر تک دیا لیکن اس کے باوجود انہیں عزت نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دامادوں کو بیٹوں کی طرح سمجھا اور محبت میں ان پر خرچ کیا، لیکن وہ ان کے لیے مایوسی کا باعث بنے۔اداکارہ نے شادی کے نام پر جہیز لینے والے افراد کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ’بے غیرت‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ شادی کے بعد اپنی بیویوں کا بھی خیال نہیں رکھتے اور طلاق کے بعد بچوں کے اخراجات تک نہیں اٹھاتے۔

بشریٰ انصاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کے دامادوں پر تنقید اور ان کی بیٹیوں کے حالات پر سوالات اٹھائے۔ کئی صارفین نے یہ بھی قیاس کیا کہ اداکارہ کی بیٹیوں کی طلاق ہو چکی ہے، تاہم بشریٰ انصاری نے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے