اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں؟سوشل میڈیاپردلہن کی ویڈیو نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

02 Dec 2024
02 Dec 2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک بیوٹی سیلون سے دلہن تیاری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ اداکار رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔تاہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بیوٹی پارلر کی جانب سے اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ پاکستان کی اداکارہ ہیں جن کی شادی کا پہلا فنکشن ’نکاح‘ اور ’دعائے خیر‘  ہے جس کیلئے وہ ان کے سیلون سے تیار ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آگ کی طرح پھیل رہی ہے جس پر اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے اور سوالات کئے جارہے ہیں جبکہ شوبز سے جڑے کئی فنکاروں نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے نیلم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین کا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ یہ کوئی اور نہیں نیلم منیر ہیں۔

یاد رہے کہ چند انسٹاگرام پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر دسمبر میں دبئی میں شادی کرنے والی ہیں تاہم وہ کس سے شادی کر رہی ہیں اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں البتہ یہ ویڈیو نیلم منیر کی ہے یا نہیں یہ اب تک مکمل طور پر واضح نہیں ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے