اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کے بعد ماں کا پیچھا نہ چھوڑنے پر لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں: اسما عباس

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے شادی کے بعد بھی جن لڑکیوں کا پیچھا ان کے والدین اور خصوصی طور پر ماں نہیں چھوڑتی تو وہ لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں۔

اسما عباس کو وائرل ویڈیو میں خصوصی طور پر ماؤں کو پیغام دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

وائرل مختصر ویڈیو میں اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طور پر ماؤں اور ان کی شادی شدہ بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کرکے دوسرے گھر چلی جانے والی بیٹیوں کو سمجھنا چاہیے کہ سسرال کی ہر بات اپنی والدہ کو نہیں بتانی ہوتی۔

ان کے مطابق شادی کرکے دوسرے گھر آنے والی بیٹیاں ہر وقت اپنی ماں سے فون پر رابطے میں رہتی ہیں، انہیں بتاتی رہتی ہیں کہ ان کے سسرال میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لازمی نہیں ہے کہ ماں کو اپنے سسرال کی ہر بات بتائی جائے، اس سے مسئلے بڑھتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد والدین کو خصوصی طور پر بیٹی کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ اب اپنی شادی چلانے کی کوشش کرے، انہیں واضح پیغام دیں کہ آپ جانیں اور آپ کا گھر جانے۔

اسما عباس کے مطابق والدین کو اپنی شادی شدہ بیٹی کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ جب بھی ان کے گھر آئیں تو ہنستی ہوئی آئیں، کبھی روتی ہوئی گھر نہ آئیں۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر خاتون کو اپنی شادی کو چلانے کی کوشش کرنی چاہیے، سسرال مشکل ہوتا ہے، خاتون نئے گھر اور ماحول میں آتی ہیں، وہ نئے لوگوں سے ملتی ہیں، جن کے مختلف مزاج ہوتے ہیں، اس لیے لڑکیوں کو اس حساب سے چلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ماؤں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت حال میں اگر وہ اپنی بیٹیوں کو یہ سبق دیں گی کہ وہ برداشت نہ کریں، وہ بھی آگے سے جواب دیں تو معاملہ خراب ہوگا۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ ماؤں کو ایسا نہیں کرنا اور کہنا چاہیے اور نہ ہی بیٹیوں کو ایسا کرنا چاہیے، کیوں کہ اس سے بربادی ہی ہوگی، کام خراب ہوگا۔

انہوں نے شادی شدہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ روزانہ اپنی والدہ کے گھر بھی نہ جائیں، البتہ شادی کے ابتدائی دنوں میں وہ زیادہ جا سکتی ہیں اور والدہ بھی ان کے پاس جا سکتی ہیں لیکن بعد میں یہ سلسلہ بتدریج کم کردینا چاہیے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے