30 Nov 2024
(ویب ڈیسک) سپر سٹار اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے دنیا میں محبت کی موجودگی کا اشارہ ملنے کا منظر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی خود کی تصویر نہیں بلکہ ایک سڑک کا منظر ہے۔
تصویر میں ایک ٹو وے روڈ پر ایک موٹر بائیک پر دو شخص سوار ہیں جن میں سے پیچھے بیٹھے شخص کے پاس تقریبا 18 دل کی شکل والے سرخ غبارے ہیں جو وہ شخص ممکنہ طور پر اپنے کسی پیارے کیلئے لیکر جارہا ہے۔
شخص کے ہاتھ میں عام غبارے نہیں بلکہ نئے دور کی ایجاد ہیلیم بیلون ہیں جو نیچے نہیں گرتے بلکہ ہوا میں اڑتے رہتے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے اس منظر کو دل سے پسند کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کبھی کبھار زندگی اپنے ایک منفرد انداز میں آپ کو یہ سمجھاتی ہے کہ دنیا میں محبت موجود ہے‘۔