اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف، صرف 1 دن باقی

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں جاری ریلیف پر صرف 1 دن باقی رہ گیا۔

ترجمان کے مطابق ایک ہی روز میں لرننگ اور ریگولر لائسنس بنوانے والوں کیلئے آخری موقع 30 نومبر کی تاریخ ہے، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف دیا گیا ہے، موٹرسائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا، 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

ترجمان کا کہنا تھا8 لاکھ سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی، 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس پورٹل کی سہولت سے فائدہ اٹھایا.

ترجمان کا مزید کہنا تھا 30 نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا، موٹرسائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے 30 نومبر سے پہلے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف ملکی تاریخ میں پہلی بار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا شہریوں کا اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خوش آئند عمل ہے، پاکستان کا کوئی بھی شہری صرف اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتا ہے، انتظار اور قطار سے بچنے کیلئے لائسنس سینٹرز 24 گھنٹے فعال بنائے گئے ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہری خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز، آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ حاصل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانا جرم ہے، شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کیلئے 42 دن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے