اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکمران طبقے کی خواہش ہے سیاسی ورکرز کیلئے پاکستان کو نوگو ایریا بنا دیں: نعیم الرحمان

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ چاہتا ہے سیاسی ورکرز کیلئے پاکستان کو نوگو ایریا بنا دیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو احتجاج کرنے کا حق ہے، اسلام آباد میں کس قانون اور آئین کے تحت احتجاج نہیں ہو سکتا ؟ اس پاکستان کے مالک عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ چاہتا ہے سیاسی ورکرز کیلئے پاکستان کو نوگو ایریا بنا دیں، کل بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے قرارداد پاس کی ہے، بلوچستان اسمبلی کی حرکت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہوں، بلوچستان اسمبلی نے وہ کام کیا ہے جو ان کے اپنے اوپر بھی آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی طریقوں سے لوگوں پر پابندی لگانے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے، پارٹیاں بھی خاندانوں، ارب اور کھرب پتی لوگوں کے چنگل سے نکلنی چاہئیں، کل بھی کرم ایجنسی میں 12 لوگ قتل ہو گئے ہیں، کسی کو کوئی فکر نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، پھر اس کے بعد لوٹ سیل لگا دی جاتی ہے، آپ کہتے تھے آئی پی پیز سے بات نہیں ہو سکتی، آئی پی پیز سے بات ہو گئی تو اب بجلی کے بل کم کیوں نہیں ہو رہے؟ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے