اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ اسما عباس اپنے بیٹے کے رنگ پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برہم

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ اسما عباس اپنے بیٹے کے رنگ پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برہم ہوگئیں۔

رپورٹ کےمطابق اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جو نجی ٹی وی کے پروگرام کا ہے جس میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اسما عباس نے بیٹے پر ناقدین کے حملوں کا تذکرہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا، میرا چھوٹا بیٹا بہت انٹرو ورٹ ہے، ویسے تو وہ گلوکار ہے اور دو تین ڈراموں میں بھی آیا ہے لیکن وہ اپنے آپ میں رہنے والا ہے، نہ ہمارے ساتھ کہیں جاتا ہے اور نہ تصاویر پوسٹ کرنے دیتا ہے۔

اسما عباس نے کہا ہمارا کپڑوں کا اکٹھا کام ہے تو میں اسے ایک شو میں بڑی مشکل سے لے کرگئی تھی، وہ کہتا ہے میں کچھ نہیں ہوں، آپ لوگوں کے ساتھ کیوں جاؤں کہیں؟ وہ ایسا بچہ ہے۔اداکارہ نے مزید کہا میرے بیٹے کی دعائے خیر تھی، تھائی لینڈ جانے کی وجہ سے اس کا رنگ خراب ہوگیا تھا، میں نے دعائے خیر کی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر جو باتیں کیں وہ میں بتا نہیں سکتی۔

اسما عباس نے بتایا 'میرے بیٹے کو اتنا برا کہا گیا کہ میرا دل خراب ہوگیا، میرے بچے کا دل خراب ہوگیا، اس کے دوست اسے کلپس نکال نکال کے بھیج رہے تھے کہ دیکھو ایسے کہا جارہا ہے، مجھے بیٹے کے سامنے اس قدر شرمندگی ہوئی، اس نے مجھ سے کہا کہ برائے مہربانی اماں میری تصاویر نہیں ڈالا کریں، نہ میرا سوشل میڈیا پر نام لیا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر تو میں نے سوچ لیا کہ کوئی تصویر بیٹے کی پوسٹ نہیں کروں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے