28 Nov 2024
(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر پی سی بی نے اپنے مؤقف سے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل کے میچز کسی تیسرے ملک میں نہیں کھیلے گا، ایسا نہیں ہو سکتا کہ پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور بھارت پاکستان نہ آئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو 29 نومبر کی میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کوئی قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جا سکے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جواب کا انتظار ہے۔
