اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی مظاہرین کے آنسو گیس کے استعمال کی تحقیقات کا فیصلہ

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر آنسو گیس کے استعمال کے معاملے کی تحقیقات کیلئے سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔

محکمہ پولیس کے غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس سٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں، خط میں آنسو گیس کے سٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تفصیلات دینے کا کہا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا اس سلسلے میں اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے پاس موجود آنسو گیس شیل کے ذخیرے کی مکمل جانچ کرے اور اس ڈیٹا کا موازنہ سی پی او اور ریجنل پولیس دفاتر کے پاس موجود سٹاک کے ڈیٹا سے کرے۔

یہ فیصلہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کے بعد کیا گیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران استعمال ہونے والے شیل خیبر پختونخوا پولیس کے ذخیرے کا حصہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے