اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست، حکومت کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل افراد کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں ہے، ایف آئی اے اس لسٹ میں شہریوں کے نام ڈال نہیں سکتا، ایف آئی اے غیر قانونی طور پر اس لسٹ میں لوگوں کے نام ڈال رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل شہریوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ کیا ایک سال بعد رپورٹ آئے گی؟

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل افراد کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اورایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 10دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے